BREAKING NEWS

islamic

?max-results="+numposts2+"&orderby=published&alt=json-in-script&callback=recentarticles8\"><\/script>");

funny

کالم

?max-results="+numposts2+"&orderby=published&alt=json-in-script&callback=recentarticles2\"><\/script>");

Category 4

Category 5

Thursday, 29 September 2016

سر درد کی وجوہات اور گھریلو نسخوں سے اس کا علاج


سر درد کی وجوہات اور گھریلو نسخوں سے اس کا علاج


سر درد کی وجوہات اور گھریلو نسخوں سے اس کا علاج سر درد کوئی مستقل بیماری نہیں اکثر و بیشتر حالات میں درد سر اندرونی خرابی کا پتہ دیتا ہے جس سے سیانا طبیب اصل مرض کو بھانپ لیتا ہے ۔اگر جسم کو ایک فوجی کیمپ تصور کیا جائے تو درد سر گویا اس کا پہرہ دار ہے گویا درد سر کسی آنے والی خطرناک بیماری کی خبر دیتا ہے اورایک ماہر ڈاکٹر صحت کی حفاظت کے لئے اصل تکلیف کے تدارک میں مصروف ہو جاتا ہے ۔درد سر محسوس تو ہوتا سر میں ہے لیکن تشخیص کے بعد پتہ چلتا ہے کہ اصل تکلیف کا سر چشمہ جسم کا کوئی اور حصہ ہے۔

 سر درد کی وجوہات 

(1)۔تفکرات سے چہرے اور ماتھے کے پٹھوں میں تناؤ بڑھ جانے سے سر درد ہوتا ہے ۔

۔(2) آنکھوں کی کمزوری ،آنکھوں کی بیماریوں ،کان ،ناک گلے اور دانتوں کی بیماریوں سے سر میں درد ہوتا ہے

(3)بہت زیادہ جذباتی ہونے ،ذہنی جسمانی تھکاوٹ ،غصہ ،پریشانی آنکھوں کے زیادہ تھک جانے سے ،غذا کے متعلق گڑ بڑ ،بد ہضمی سے درد شقیقہ ( آدھے سر میں درد ہوتا ہے )
(4)۔ دماغ کی شریانوں میں خون جمع ہونے سے سر درد ہوتا ہے
(5)۔بعض درد عارضی ہوتے ہیں جو کم خوابی یا کسی ایسی جگہ رہنے سے جہاں تازہ ہوا نہ آسکے ،لاحق ہو جاتے ہیں

(6)۔ بعض دفعہ کسی خاص قسم کی غذا کھانے سے کوئی خاص قسم کی تکلیف شروع ہو جاتی ہے
۔ نظام ہضم میں نقص آجانے کی وجہ سے سر درد شروع ہو جاتا ہے۔

سر درد کا غلط علاج اور اس کا نقصان 

 عام طور پر یہ دیکھا جاتا ہے کہ ادھر سرمیں درد ہوا اور ادھر کوئی دوا استعمال کر لی ،بس درد رفع ہو اور مطلب حاصل ہو گیا اس رواج سے متاثر ہو کر دوا فروشوں نے اپنا الو سیدھا کرنے کے لئے بیسیوں دوائیں تیار کر ڈالی ہیں جن سے درد سر دیکھتے دیکھتے پانچ سات منٹ میں بھاگ جاتا ہے ۔لیک ایک عام انسان اس معاملے میں بے قصور ہے ۔ہر فرد درد سے فوری نجات چاہتا ہے اور وہ نہیں جانتا کہ یہ عارضی دوائیں محض کھیل تماشہ ہیں ۔بس تھوڑی دیر کا سکون اور زندگی بھر کی پریشانیاں ۔ آج کل زیادہ تر ڈاکٹر دواؤں کی کمپنیوں سے صرف اس بات کے لئے پیسہ لیتے ہیں کہ وہ اپنے مریضوں کو اس کمپنی کی ہی دوا تجویز کریں گے ۔لہذا وہ زرا سی بیماری کے علاج کے لئے بھی بہت ساری دوائیں تجویز کر دیتے ہیں جو کہ سرا سر غلط طریقہ کار ہے یہ ڈاکٹروں کا اولین فرض ہے کہ وہ اپنے مریضوں کو درد کی نوعیت سے آگاہ کریں ۔اگر ڈاکٹر اپنے مریض کع یہ بات سمجھائیں کہ درد سر کوئی معمولی چیز نہیں ہے کہ چھو منتر سے جاتا رہے ۔یہ تو آنے والی بڑی بیماری کا پیش خیمہ ہے ۔محض اوپری دوائیں کھانے سے اسے عارضی طور پر دبا دینے سے فائدہ نہیں بلکہ الٹا ان دواؤں سے نقصان ہوتا ہے کہ دل اور دوسرے اعضائے رئیسہ میں خرابی پیدا ہوجاتی ہے ۔ عام طور پر درد سر میں لوگ مختلف قسم کے بام اور کریمیں لگاتے ہیں جن کے لجانے سے محض وقتی سکون آتا ہے اور اس کی خوشبو سے دماغ سُن ہونا شروع ہو جاتا ہے اور یہ سمجھ لیا جاتا ہے کہ بس درد کا خاتم ہو گیا ۔ایسی کریمیں اور بام دماغ کے خلیوں کو متاثر کرتی ہیں درد سر میں کسی بھی دوا کا استعمال کچھ دن تک تو فائدہ دیتا ہے لیکن اس کے بعد اس دوا کا اثر آہستہ آہستہ ختم ہونا شروع ہو جاتا ہے اس لئے کسی بھی درد خاص طور پر سر درد کے پیچھے چھپے محرک یا سبب کو ڈھونڈنا اور اس کا حل نکالنا سب سے ضروری کام ہے سر کے درد میں ڈسپرن کثرت سے استعمال کی جانے والی دوا ہے اس طرح کی اور بہت سی سردرد کی دوائیں معدے میں جا کر خراش پیدا کر دیتی ہیں جن سے شدید قسم کی بد ہضمی پیدا ہو جاتی ہے ۔اس کا مسلسل استعمال دل کو کمزور کر دیتا ہے درد سر کی دوائیں معدے پر ورم پیدا کرتی ہیں ، کثرت سے ان دواؤں کا استعمال بینائی اور ذہانت کو بھی متاثر کرتا ہے درد کے متعلق انسان کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے ۔درد خوشگوار کیفیت نہیں ہے لیکن کسی بھی درد کی ابتداء وہ جھنڈی ہے جو قدرت اس غرض سے دکھاتی ہے کہ انسان کو معلوم ہو جائے کہ اس کی جسمانی حالت صیح نہیں ہے اور جسم کے ندر کچھ نہ کچھ خرابی اور خلل پیدا ہو گیا ہے ۔ درد سر کی دوا فوری طور پر کھانے سے مریض کو یہ احساس پیدا کرتی ہے کہ یوں ہی معمولی سی شکایت ہو گئی تھی اور قابل لحاظ کوئی چیز نہیں اس طرح مرض کو موقع مل جاتا ہے کہ پوشیدہ ہی پوشیدہ اپنا کام کئے جائے اور اپنی گرفت اتنی مضبوط کر لے کہ پھر کسی طبیب سے بھی چارۂ کار نہ ہو سکے ۔

 گھریلو نسخوں سے سر کے درد کا علاج

(1)۔۔زکام ،زیادہ محنت ،ذہنی تفکرات رات کو جاگنا اور چکنائی والی اشیاء سے پرہیز کرنا چاہئے
(2) نیند لینے سے ہر قسم کے سر درد میں آرام ملتا ہے ۔اس لئے سر در میں کوشش کرنی چاہئے کسی پر سکون گوشے میں اپنی پسند کی خوشبو یا عطر لگا کر آرام کریں ۔
(3)۔رات کو سوتے وقت پاؤں کے تلوؤں پر گھی کی مالش کرنے سے اچانک ہونے والا سر درد ٹھیک ہو جاتا ہے
(4)۔ جو افراد پرانے سر درد کا شکار ہوں انھیں دن میں کسی بھی وقت سونف ضرور چبانی چاہئے
(5)۔۔ زکام سے اگر سر درد ہو تو دونوں پاؤں کو گرم پانی میں رکھنے سے آرام آجاتا ہے
(6)۔۔ مٹی کی گیلی پٹی باندھنے سے سر درد دور ہوتا ہے ۷۔ ۔آدھے سر کا درد ہو یا پورے سر کا درد ،سونٹھ کو پانی میں پیس کر گرم کر کے لیپ کریں اور سونگھیں درد ٹھیک ہو جائے گا
(7)۔۔ سر درد میں چائے میں لیموں نچوڑ کر پینے سے فائدہ ہوتا ہے
(8) ۔اگر سر درد گرمی کی وجہ سے ہو تو تربوز کا گودا ململ کے کپڑے میں ڈال کر نچوڑ لیں اور اور ایک گلاس میں محفوظ کر لیں اور اس میں مصری ملا کر صبح پئیں
(9)۔ ۔آدھے سر کا درد سورج کے ساتھ گھٹتا اور بڑھتا ہے تو سورج طلوع سے پہلے گرم دودھ کے ساتھ جلیبی یا ربڑی کھائیں
(10) ۔۔کالی مرچ چبانے سے بھی سر کے درد میں کمی آتی ہے

Tuesday, 6 September 2016

شراب کے نشے میں دھت اس لڑکی نے پولیس والوں کو اتنی گندی گالیاں دیں کہ خود پولیس والے بھی شرما گئے


Tuesday, 2 August 2016

بهارت میں ایک عورت کی نیم کے درخت پر نماز پڑھنے کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا


Monday, 1 August 2016

shukrya Pakistan by rahat fateh ali. happy independence day


Monday, 25 July 2016

چین میں شیر کا خاتون پر حملہ


Sunday, 24 July 2016

پاکستانی عیاشوں کی ایک اور ویڈیو لیک ہو گئی


پاکستانی میں کل ہی لانچ ہوئی ہونڈا سوک کی جب کرولا 2016 سے لاہور کی سڑکوں پر ریسنگ کروائی گئی تو کیا ہوا؟


Monday, 18 July 2016

دوستوں کو حیران کرنے کیلئے اس بندے نے اپنی زبان کا یہ حال کر دیا


بگ فٹ جانور جو پاکستانی علاقے زیارت میں دیکھا گیا ہے


Saturday, 16 July 2016

ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کو قتل کردیا گیا

بریکنگ نیوز
سوشل میڈیا کلپس(ویب ڈیسک )تفصیلات کے مطابق  اپنی بے باک  ویڈیوز  کی وجہ سے شہرت پانے والی ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کو قتل کردیا گیا 
مختلف نیوز چینلز پر بتائی گئی تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ کو ان کے آبائی گھر  جو کہ مظفر گڑھ کے علاقے میں واقع ہے میں قندیل کے سگے بھائی نے قتل کر دیا ہے  مجرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ابتدائی تفتیش میں قاتل کا کہنا تھا کہ
قندیل بلوچ آئےروز فحش ویڈیوز اوربیانات کی وجہ سے بدنامی اور رسوائی کا سبب بن رہی تھی

Thursday, 14 July 2016

یہ شخص بہت مارتا تھا اور مجھے بچے.قندیل بلوچ اپنی شادی کے بارے میں مان گئی اور لائیو شو میں کیا کہا.؟؟؟؟


Monday, 11 July 2016

پاکستانی ٹی وی چینل پر کی جانے والی بیہودہ ترین گفتگو


Saturday, 9 July 2016

عید شو کے نام پر دیکھیں کیا بیہودگی پھیلائی جارہی ہے


 
Copyright © 2014 social media clips Powered By Blogger.